امریکہ نے پھر اپنی اوقات دکھا دی،پاکستان کیخلاف زہر افشانی،عالمی برادری سے کیا مطالبہ کردیا

18  جنوری‬‮  2018

نیویارک(سی پی پی) اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ افغانستان چاہتا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے عالمی برادری پاکستان پر دباو بڑھائے۔اقوام متحدہ میں امریکی کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے خصوصی وفد کے ساتھ افغانستان کے 2 روزہ دورے کے بعد نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکام نےمفاہمتی عمل میں

اتفاق رائے کے لیے عالمی برادری سے پاکستان پر دباو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان پراپنا رویہ تبدیل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اگرچہ افغانستان سمجھتا ہے کہ پاکستان افغانستان کے امن کی پیشکش کی حمایت نہیں کرتا پھر بھی افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میزپر آجائیں گے۔ افغانستان سمجھتا ہے کہ وہ خطے میں امنکیلئے پاکستان کی طرف 10 قدم بڑھتا ہے اور پاکستان 10 قدم پیچھے ہٹ جاتا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی سمیت اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے خصوصی وفد نے افغانستان کا2ر وزہ دورہ کیا ہے، جس میں افغان صدراشرف غنی سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی اورافغانستان سمیت خطے کو درپیش سیکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…