ٹرمپ فلسطین کیساتھ ایسا کریگا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا،پوری امت مسلمہ تڑپ اٹھی

17  جنوری‬‮  2018

واشنگٹن (آن لائن)امریکہ نے فلسطین میں فلاحی منصوبوں کے لیے اقوام متحدہ کے ذریعے دی جانے والی ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کی امداد روکنے کا اعلان کر دیا۔امریکہ نے اقوام متحدہ کی فلاحی ایجنسی کو 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد دینا تھی لیکن اب امریکہ صرف چھ کروڑ ڈالر دے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ فلسطین کے اسرائیل کے ساتھ قیامِ امن کی اقدامات کو رد کرنے پر امریکہ امداد میں کمی کر

سکتا ہے۔اقوام متحدہ کی فلاحی ایجنسی کے مجموعی فنڈ میں سے 30 فیصد امریکہ امداد پر مشتمل ہے۔گذشتہ سال امریکہ نے اقوام متحدہ کی فلاحی ایجنسی کو 37 کروڑ ڈالر دے تھے۔اس سے پہلے فلسطین کے صدر محمود عباس نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکہ کے امن منصوبے پر شدید تنقید کی تھی۔انھوں نے کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے بعد سے وہ امریکی امن منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔فلسطینی صدر نے اسرائیل پر اوسلو معاہدے کو ختم کرنے کا الزام بھی عائد کیا، جس کے تحت قیامِ امن کے لیے بات چیت شروع ہوئی تھی۔امریکی دفترِ خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا کہ اس کٹوتی کا مقصد ‘سزا’ دینا نہیں ہے بلکہ امریکہ فلاحی ایجنسی میں اصلاحات چاہتا ہے۔امریکی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘مزید بات چیت تک ساڑھے چھ کروڑ ڈالر روک لیے گئے ہیں۔’انھوں نے بتایا کہ ‘اب وقت ہے کہ دوسرے ممالک، جو کافی امیر بھی ہیں سامنے آئیں اور علاقائی سلامتی میں اپنا حصہ ڈالیں۔امریکہ کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ ‘امریکہ کو امداد کے بدلے، تعریف یا احترام نہیں ملتا ہے۔امریکہ نے اقوام متحدہ کی فلاحی ایجنسی کو گذشتہ

برس 37 کروڑ ڈالر دیے تھے جبکہ یورپی یونین نے امریکہ امداد کے مقابلے میں نصف رقم دی تھی۔اقوامتحدہ کی ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورک فلسطین میں تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر رقم خرچ کرتی ہے۔یو ایس ایڈ کے ذریعے امریکہ نے فلسطین کو 26 کروڑ ڈالر دیے۔دوسری جانب امریکہ اسرائیل کو ہر سال تین ارب ڈالر سے زیادہ رقم عسکری امداد کی مد میں دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…