عرب کفیل نے اپنی غیر ملکی ملازمہ کو زندگی کا سب سے بڑا تحفہ دے دیا، وہ کام کر دیا جو کوئی اپنوں کے لیے بھی نہیں کرتا

13  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک کفیل نے اپنی ملازمہ کو گھر کا تحفہ دے دیا، تفصیلات کے مطابق اکثر سننے میں آتا ہے عرب ممالک میں غیر ملکیوں کے ساتھ رویہ مناسب نہیں رکھا جاتا اور بدسلوکی کی جاتی ہے اس کے برعکس متحدہ عرب امارات کے ایک کفیل نے فلپائن کی اپنی ملازمہ کے ساتھ انتہائی اچھا برتاؤ کیا۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی خاتون کفیل نے اپنی فلپائنی ملازمہ

ڈینا ٹینفائر سیلو کی خدمت گزاری سے خوش ہو کر اسے ایک شاندار گھر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایک مہنگا پلاٹ بھی خرید لیا گیا ہے اور جلد ہی گھر کی تعمیر بھی شروع ہو جائے گی۔ 45 سالہ اس فلپائنی ملازمہ کو اس کی خاتون کفیل ملیسا میک پائک نے اکتوبر 2017ء میں رقم دی تھی کہ وہ اپنے ملک فلپائن میں اپنی پسندیدہ جگہ پر پلاٹ حاصل کر سکے۔ اب فلپائن میں پلاٹ خرید لیا گیا ہے اور کفیل ملیسا کے خرچ پر ہی ڈینا کے گھر کی تعمیر ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ڈینا نے کہا کہ جب اس کی کفیل ملیسا کو پتہ چلا کہ ڈینا اپنے گھر والوں کی ضروریات پورا کرنے کے لیے تمام رقم خرچ کر دیتی ہے اور بچت نہیں کر پاتی جس پر ملیسا نے اسے گھر کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا۔ ڈینا نے بتایا کہ ان کے لیے یہ تحفہ ایسی خوشگوار حیرت کا باعث بنا کہ جسے وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔ وہ اس ماہ کے آخر میں فلپائن جا رہی ہے تاکہ وہاں جا کر اپنے گھر کی تعمیر کا آغاز کر سکے۔ واضح رہے کہ 1988 میں میں ڈینا نے ملیسا کے گھر ملازمت شروع کی اور ملیسا کے دو بیٹوں سعید اور سیف کی دیکھ کرتی رہی، وہ دو سال یہاں نوکری کرنے کے بعد چلی گئی تھی مگر ملیسا نے اسے دوبارہ ڈھونڈ کر ملازمت پر رکھ لیا، اس وقت سے ڈینا اس کے گھر ملازمت کر رہی ہے۔ عرب ممالک میں غیر ملکیوں کے ساتھ رویہ مناسب نہیں رکھا جاتا اور بدسلوکی کی جاتی ہے اس کے برعکس متحدہ عرب امارات کے ایک کفیل نے فلپائن کی اپنی ملازمہ کے ساتھ انتہائی اچھا برتاؤ کیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…