ورلڈ بینک کی عالمی معیشت بارے تازہ رپورٹ جاری پاکستان کیلئے سال 2018کیسا ثابت ہو گا، شاندار پیش گوئی کر دی گئی

10  جنوری‬‮  2018

لندن (این این آئی)ورلڈ بینک نے عالمی معیشت پر اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستانی معیشت کے ترقی کرنے کی رفتار پانچ اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ عالمی معاشی نمو 3اعشاریہ1 فیصد رہے گی۔

ورلڈ بینک نے عالمی معیشت پر رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق عالمی معیشت ترقی کی شاہراہ پرہے ٗپاکستانی معیشت بھی ترقی کا سفر جاری رکھے گی ٗ2008 کے مالیاتی بحران کے بعد یہ اپنی پوری صلاحیت سے آگے بڑھ رہی ہے لیکن نمو کا دورانیہ قلیل ہے، جو معیار زندگی بہتر بنانے اور غربت ختم کرنے کی کامیا بیوں پر قدغن ہے ٗ بینک البتہ صورتحال پر ضرورت سے زیادہ پرامید ہیں۔رپورٹ میں پاکستان معیشت پر تبصرے کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں معاشی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں ہیں ٗ سرمایہ کاری بڑھ رہے اور بینکوں کی قرض گیری بڑھی ہے ٗ کنسٹرکشن اور خدمات کے شعبے پر مارکیٹ توجہ کررہی ہے ٗجاری خسارے کی وجہ کمزور برآمدات اور تیزی سے بڑھتی درآمدات ہیں۔دوسری طرف حکومت کی آمدنی کم ہے ٗسال کا بجٹ خسارہ، سال کے تخمینے سے زائد رہے گا کیونکہ آمدنی کے ذرائع کمزور ہیں اور الیکشن کا سال بھی۔رپورٹ میں کہا کہ مون سون کا موسم معمول پر آگیا ہے جس نے زرعی شعبے کو بحال کیا ہے۔g

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…