سعودی بادشاہ کے تیور بھی بدل گئے نواز شریف کو شاہ سلمان نے ابھی تک محل کے اندر داخلے کی اجازت کیوں نہ دی، شیخ رشید نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا ‎

1  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانچ ججز نے جن کو نااہل قرار دیا وہ پارٹی سربراہ بن گئے‘ نواز شریف ریاض میں بیٹھے ہوئے ہیں‘ شاہ سلمان کی جانب سے ان کو ابھی تک اندر آنے کی اجازت نہیں ملی۔ پیر کو شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ججز نے جن کو نااہل قرار دیا وہ پارٹی سربراہ بن گئے۔ نواز شریف ریاض میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

شاہ سلمان کی جانب سے ان کو ابھی تک اندر آنے کی اجازت نہیں ملی۔ کوئی این آر او نہیں ہورہا وقت آگیا ہے کہ ہمیں اسمبلیوں سے استعفے دینے چاہئیں۔ ہمیں چوک چوراہوں پر آنا چاہئے۔ ‎ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  نے کہا  ہے کہ شریف برادران سارا عرب گھوم لیں پھر بھی این آر او نہیں ہوگا، میری طرف سے اے پی سی کامیاب ہوگئی اب باقی لوگوں کا پتا نہیں،حدیبیہ اور ایل این جی کا کیس میری  طرف سے لطیف کھوسہ لڑیں گے۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کو کامیاب قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میری طرف سے اے پی سی کامیاب ہوگئی اب باقی لوگوں کا پتا نہیں۔عوامی لیگ کے سربراہ نے بتایا کہ حدیبیہ اور ایل این جی کا کیس ان کی طرف سے لطیف کھوسہ لڑیں گے، انہوں نے اے پی سی کے دوران مفت میں کیس لڑنے کا وعدہ کیا۔شیخ رشید نے کہا  کہ وقت آگیا، ہمیں استعفے دے کر سڑکوں پر نکلنا چاہیے، چوروں لٹیروں کو پکڑنا ہوگا، ہمیں ان چوروں کو ملک سے بھگانا چاہیے۔انہوں نے شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ساری عرب دنیا، مشرقی وسطی گھوم آئیں لیکن این آر او نہیں ہوگا، یہ لوگ  ادھر  بیٹھے ہیں لیکن اب تک سعودی کنگ عبداللہ نے بارآوری کی درخواست قبول نہیں کی۔عوامی لیگ کے سربراہ  نے کہا کہ  میں وزیر اطلاعات رہا ہوں میرے ذرائع ہیں، میں نے ریاض سے معلوم کیا ہے

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…