نوازشریف کے حکم پر عمل پہلی ترجیح قرار

29  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ قائد میاں نوازشریف کے احکامات ، وعدوں پر عمل درآمد میری پہلی ترجیح ہے ، حویلی ایکسپریس وے اور سی ایم ایچ کے منصوبہ جات پر عمل درآمد کی کوشش کروں گا، مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور آزادکشمیر کے عوام کی توقعات پر پورااتریں گے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے کارکن

سابق ممبراسمبلی راجہ مسعود ممتاز حسین راٹھور سے ملاقات میں کیا۔ مسعود راٹھور نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ملاقات کیلئے وقت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دوسال قبل بحیثیت وزیراعظم میاں نوازشریف نے ہمارے ضلع حویلی کادورہ کرکے وعدہ کیاتھا حویلی ایکسپریس وے اور سی ایم ایچ کی تعمیر کرائینگے ۔یہ انکے وعدے اعلانات ہیں جن پر عوام عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہامجھے اور

میرے قائد نوازشریف کو آزادکشمیر کے عوام سے بہت پیار ہے ہم میاں نوازشریف کے اعلانات پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کرتے رہیںگے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک حق خوداردیت کی کامیابی کیلئے پاکستان کا اخلاقی سیاسی سفارتی کردار قائم دائم رہے گا۔ اسی حوالے سے کوئی کمزور ی نہیں دکھائی جائے گی عالمی برادری پرفرض ہے وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کیلئے اپنا موثر کردار اداکرے عالمی سطح پر ہر فورم پر کشمیر کی آوازگونجتی رہے گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…