کوئٹہ چرچ حملہ،آئی ایس پی آر نے اہم اعلان کردیا

17  دسمبر‬‮  2017

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے مسیحی برادری کے حوصلے پر فخر ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کی قربانی کے باوجود دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بروقت اور تیز کاروائی نے کئی قیمتی جانوں کو بچایا یہ بات انہوں نے اتوار کو سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں

مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع بیتھل میموریل متھڈسٹ چرچ پر ہونے والے خودکش دھماکے اور فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم ،سیکٹرکمانڈر ایف سی کوئٹہ برگیڈئیر تصور ،ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شاہجہان پانیزئی ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔کمانڈر سدرن کمانڈنے فرداً فرداً ہر زخمی کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی امدا د سے متعلق پوچھا انہوں نے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی کمانڈر سدرن کمانڈ نے جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت کی اور انکے بلند حوصلے کی تعریف کی ۔ اسموقع پر مسیحی برادری کے رہنماوں نے کہا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیشانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دریں اثناء کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اتوار کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع بیتھل میموریل میتھڈسٹ چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کے جواب میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی جانب سے برق رفتار کاروائی کرنے اور دہشتگردوں کو ایک حصے میں محدور رکھتے ہوئے بڑے جانی نقصان سے بچانے کی تعریف کی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے پیشہ وارنہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی قیمتی جانوں کو بچایا جس پر اہلکار داد کے مستحق ہیں پولیس اور ایف سی نے فرنٹ لائن فورسز ہونے کے ناتے دہشتگردی کی کاروائی کو ناکام بنانے میں احسن کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…