مریم اور حمزہ ابھی بچے ہیں،نواز شریف خود رابطہ کرے، ن لیگ کے منحرف سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ کی بڑا اتحاد بنانے کی تیاریاں

12  دسمبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ لاہور پہنچ گئے ، قیام کے دوران دیرینہ لیگی ساتھیوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ انہوں نے لاہورآمد کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں اپنے قیام کے دوران پرانے لیگی ساتھیوں سے ملاقاتیں کروں گا ، کوشش ہو گی کہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور ذوالفقار علی کھوسہ سے بھی ملاقات کروں ، جونیجو لیگ کے قائد اقبال ڈار سے بھی ملاقات ہو گی ، ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو ہو گی ۔

یاد رہے کہ میڈیا میں اطلاعات آئی تھیں کہ مریم نواز اور دیگر رہنماؤں نے ناراض رہنماؤں غوث علی شاہ اور دیگر سے رابطے کیے ہیں۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنما سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے کئی رہنما مجھ سے رابطے میں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ قیادت سے اختلافات ختم ہوچکے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور مریم نواز سے ملاقات کے امکان کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے منگل کو لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سید غوث علی شاہ نے کہا کہ اقتدار کبھی میری منزل نہیں رہا ہے ۔میں نواز شریف اور شہباز شریف سے پرانا مسلم لیگی ہوں ۔ساری زندگی پاکستان کی خدمت کرتے گذری ہے ۔مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاست کرتا رہا ہوں ۔بڑے بڑے لوگ اقتدار کی خاطر پارٹی کے چھوڑ گئے لیکن میری وفاداری سے مخالفین بھی معترف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور نجی دورے پر جارہا ہوں ۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف حمزہ شہباز اور مریم نواز سے ملاقات کے امکان کے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔مسلم لیگ کے رہنماؤں سے جب بھی ملاقات کرونگا میڈیا کو آگاہ کرونگا۔پارٹی کے کئی رہنما مجھ سے رابطے میں ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ قیادت سے اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔مریم اور حمزہ ابھی بچے ہیں وہ مجھے پارٹی میں لانے لے لئے آمادہ نہیں کرسکتے۔اگر ن لیگ نے مجھ سے رابطہ کرنا ہوتا تو نواز شریف براہ راست کرتے۔ہمیں رابطوں کے لئے دوسرے فریق کی ضرورت نہیں ۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…