بڑا سیاسی دھماکہ، ن لیگ کی حکومت ہل کر رہ گئی پیر سیالوی کے حکم پر اراکین اسمبلی باضابطہ مستعفی سپیکر اسمبلی کو دھڑا دھڑ استعفے ملنا شروع ہو گئے

12  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کو پہلا بڑا جھٹکا، حکمران جماعت مسلم لیگ ن کےسیالوی گروپ کے 3ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ طور پر مستعفی، استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئے، استعفے دینےوالے نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ کے استعفے پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نواز نے اسپیکر آفس کو پیش کئے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت

ن لیگ ہل کر رہ گئی اور پیر حمید الدین سیالوی کے حکم پر استعفیٰ کا اعلان کرنے والے صوبائی اراکین اسمبلی کے استعفے باضابطہ طور پر سپیکر پنجاب اسمبلی کو پیش کر دئیے گئے ہیں۔ پیر حمیدالدین سیالوی کے حکم پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ اپنی نشستوں سے مستعفی ہوئےہیں جن کے استعفے پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نواز نےسپیکر پنجاب اسمبلی آفس کو پیش کئے۔ نظام الدین سیالوی حلقہ پی پی 37 سرگودھا، مولانا رحمت اللہ پی پی 74 چنیوٹ جبکہ محمد خان بلوچ پی پی 81 جھنگ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ استعفے دینے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے استعفوں میں مستعفی ہونے کی وجہ لکھتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ختم نبوت پر گستاخانہ بیان پر پنجاب حکومت نے توجہ نہیں دی، اس لیے ارکان احتجاجاً استعفے دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔رواں ماہ 6 دسمبر کو درگاہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی نے مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔خواجہ حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے استعفے کا

مطالبہ حتمی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں کہ ہم نے کوئی ڈیل کر لی ہے لیکن اب ہمارا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بعدازاں 10 دسمبر کو فیصل آباد میں ایک جلسے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے 2 اراکین قومی اسمبلی اور 3 اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے کا اختیار درگاہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی کے سپرد کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…