گھر کے شیر گھر میں ہی ڈھیر،سری لنکا نے پہلے ہی ون ڈے میں بھارت کوروندڈالا،شرمناک شکست پر بھارتی شائقین کرکٹ ششدر

10  دسمبر‬‮  2017

دھرم شالا(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا نے ٹاس جیت کر پہلے روہت شرما الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم 112 رنز کر پویلین لوٹ گئی۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور 7 رنز کے مجموعی اسکور پر

دانشکا گناتھیلاکا ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد لہیرو تھرمانے بھی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔ابتدائی 2 کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد انجیلو میتھیوز اور اوپل تھرنگا نے تیسری وکٹ پر 46 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعہ 65 تک پہنچا تو تھرنگا 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ پر میتھیوز اور وکٹ کیپر بلے باز روشن ڈکویلا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 113 رنز کا ہدف 20.4 اوورز میں حاصل کیا۔انجیلو میتھیوز 25 اور ڈکویلا 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ٗبھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، جیسپرٹ بھمبرا ار ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سری لنکن بالروں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔بھارتی اوپنر شیکھر دھون سمیت 4 کھلاڑی کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کھیل کے دوران ایک موقع پر محض 29 رنز پر 7 بھارتی کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور ایسے میں سابق کپتان دھونی نے 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کلدیپ یادیو 19 اور ہاردک پانڈیا 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نوائن پرادیپ نے 2، انجیلو میتھیوز، تھسارا پریرا، اکیلا دننجایا اور سچت پتھیرانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت نے سری لنکا کو 0۔1 سے شکست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…