عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے بیسٹ ایشین فلم کا خطاب اپنے نام کرلیا

7  دسمبر‬‮  2017

سڈنی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے آسٹریلیا میں بیسٹ ایشین فلم کا خطاب اپنے نام کرلیا۔گزشتہ سال ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’دنگل‘‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب کامیابیاں سمیٹیں

جب کہ فلم نے چین میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بیرون ملک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا جب کہ اب آسٹریلیا میں بھی ’’دنگل‘‘ کے چرچے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل نے ’’آسٹریلین اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلی وژن آرٹس (اے اے سی ٹی اے)‘‘ آیوارڈز میں ’’بیسٹ ایشین فلم‘‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔بیسٹ ایشین فلم

ایوارڈ کے لئے جیوری کمیٹی کی ممبر اور معروف بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے اس بات کی تصدیق کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے فلم ’’دنگل‘‘ کی ٹیم کو بیسٹ ایشین فلم کا ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی، ساتھ ہی انہوں نے جیوری کمیٹی کے چیئرمین ہالی ووڈ اداکار رسیل کروے کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا متفقہ فیصلہ تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…