نواز شریف کو منافقوں اور جاہلوں سے بچنے کا مشورہ دیا تھا ، چوہدری شجاعت

28  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) سربراہ مسلم لیگ (ق ) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ایک موقع پر منافقوں اور جاہلوں سے بچنے کا مشورہ دیا تھا ، حکومت اپنے مقاصد کے لئے حالات خراب کر رہی ہے، الیکشن وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ حکومت کی حرکتوں کے باعث (ن) لیگی اراکین ان سے ناراض ہیں (ن) لیگ کے

کئی اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ (ن) لیگ میں 60 سے 70 افراد (ق) لیگ چھوڑ کر گئے ہیں ۔کہ موروثی سیاست ساری دنیا میں ہے اپنی قابلیت سے آگے بڑھنا کوئی بری بات نہیں ، نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے سال سے قبل قومی حکومت بننی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں سے معاہدہ فوج نے کرایا اسی باعث دھرنے والوں نے فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔ وزیر داخلہ بار بار بیان تبدیل کر رہے ہیں ۔ حکومت کی حرکتوں کے باعث (ن) لیگی اراکین ان سے ناراض ہیں (ن) لیگ کے کئی اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ (ن) لیگ میں 60 سے 70 افراد (ق) لیگ چھوڑ کر گئے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موروثی سیاست ساری دنیا میں ہے اپنی قابلیت سے آگے بڑھنا کوئی بری بات نہیں ۔ نواز شریف نے جو کچھ کہا اس کا جواب دینا ہو گا ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فوج ایک حقیقت ہے ۔ قومی حکومت بننی چاہیے ۔ آئین میں ترمیم ہو سکتی ہے ۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا بنایا گیا نگران سیٹ اپ قبول نہیں کریں گے ۔ انا اور ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھنا چاہیے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف بیانات پر 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے ایک خطرناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے ۔ میاں صاحب عدالتی فیصلے کو قبول نہیں کر پا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مقابلے میں شہباز شریف زیرو ہیں ۔ ایک شخص کے لئے قوانین تبدیل

نہیں ہونے چاہئیں ۔شہباز شریف کبھی نواز شریف کے مخالف نہیں ہوں گے ، حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اپنا آپ منوانے میں وقت لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ناراض اراکین کے لئے صحیح جگہ (ق) لیگ ہے ۔ آئندہ سیٹ اپ میں کسی عہدہ کی ڈیمانڈ نہیں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…