ناکافی تعلیم دینے پرطالب علم نے آکسفورڈ یونیورسٹی پر مقدمہ دائر کردیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2017

لندن(این این آئی)آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک گریجویٹ نے یونیورسٹی پر مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس کی ڈگری اسے ایک منافغ بخش قانونی کریئر نہیں دے سکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم فیض صدیقی نے الزام عائد کیا

کہ انھیں سنہ 2000 میں جدید تاریخ کے کورس کے دوران ناکافی پڑھایا گیا اور اس وجہ سے ان کا مجموعی سکور لوئر 2۔1 رہا۔فیض صدیقی کا دعویٰ ہے کہ ان کے کورس کے دوران یونیورسٹی کا عملہ چھٹیوں پر تھا اور انھیں انھیں ناکافی تعلیمی وسائل فراہم کیے گئے۔فیض صدیقی کے وکیل کے مطابق ان کے موکل ایک پرعزم نوجوان طالب علم تھے اور وہ آئی وی لیگ یونیورسٹی کے ذریعے گریجویشن کرکے ایک منافع بخس کیریئر بنانا چاہتے تھے۔فیض صدیقی کے وکیل نے مزید کہا کہ اگرچہ بہت سے لوگوں کو لگے گا کہ 2:1 والی آکسفورڈ کی ڈگری بہت متاثر کن تھی تاہم یہ میرے موکل کی امیدوں پر پورا نہیں اتری اور وہ اس بات پر بہت مایوس ہیں۔وکیل کے مطابق ماضی میں فیض کی ملازمتوں کی کارکردگی ‘اچھی نہیں رہی’ اسی لیے وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈگری لے کر اپنا کیریئر بنانا چاہتے تھے تاہم اس وقت وہ بے روز گار ہیں اور انھیں ڈپریشن ہیں۔دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی فیض صدیقی کی جانب سے ان الزامات کی تردید کرتی ہے اور اس کا موقف ہے کہ یہ مقدمہ قانونی ٹائم کی مہلت سے باہر ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے وکیل کا کہنا تھا کہ فیض صدیقی نے یونیورسٹی کے ناکافی وسائل کے بارے میں شکایت کی تاہم انھوں نے اس تدریس کو صرف ‘تھوڑا غیر دلچسپ قرار دیا تھا،ان کے مطابق فیض صدیقی کو ایک سال کے دوران اتنا ہی پڑھایا گیا تھا جتنا دیگر طلبہ کو پڑھایا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…