بھارتی پولیس نے ماریہ شراپوا پر جعلسازی کامقدمہ درج کردیا

21  ‬‮نومبر‬‮  2017

نئی دہلی(یوا ین پی)بھارتی عدالت نے روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ٹینس کوئین کیخلاف رہائشی منصوبے میں مبینہ غبن اور فراڈ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، سماعت جمعرات کو ہوگی۔درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ رئیل سٹیٹ کمپنی نے53 لاکھ روپے لے کر فلیٹ دینے کا وعدہ کیا،ماریہ شراپوا نامی ٹینس اکیڈمی بھی منصوبے کا حصہ تھی مگر تاحال ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔تفصیلات کے

مطابق بھارتی عدالت میں ماریہ شراپوا کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیا ر کیا گیا کہ گڑگاؤں کے قریب قائم ایک رئیل سٹیٹ کمپنی نے2013میں 53لاکھ روپے لے کر اسے ایک فلیٹ دینے کا وعدہ کیا تھا اور ساتھ ہی ماریہ کے نام سے ایک ٹینس اکیڈمی بھی اسی رہائشی منصوبے میں قیام کی جائے گی مگر چار سال گزرنے کے باوجود اس منصوبے کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ رہائشی پروجیکٹ بیلیٹ بائے شراپوا کی تشہیری مہم میں حصہ لیا تھا اور اس رہائشی منصوبے میں ماریہ شرپوا کے بھی شیئرز ہیں ۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پروجیکٹ کے ڈویلپرز نے ٹینس اسٹار کو خطیر رقم کی پیشکش کرکے اس کی تشہیر پر آمادہ کیا جس کے حوالے سے دعوی کیا گیا تھا کہ یہ 2016 میں مکمل ہوجائے گا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شراپوا نے نہ صرف ڈویلپرز کے دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں نے پرزور تشہیر کی بلکہ عام آدمی کی نظر میں انہوں نے اس پروجیکٹ کی حمایت بھی کی لہذا وہ بھی اس مجرمانہ سازش کا حصہ ہیں۔پروجیکٹ کے ڈویلپرز کے خلاف بھی دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم فی الحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جبکہ مقدمے کی سماعت کل(جمعرات )تک ملتوی کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…