پاک ایران مشترکہ فوج کا قیام، جنرل قمر باجوہ کے دورہ ایران میں کیا ہوا؟ عرب ممالک سمیت پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

20  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی کو ایرانی ’’بسیج فورس‘‘ کے طرز پر فورس بنانے کی تجویز، تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر محمد علی جعفری نے پاک فوج کو ایرانی ’’بسیج فورس‘‘ کی طرز پر ایک فورس کے قیام کی تجویز دی ہے اور یہ فورس پاک آرمی کے شانہ بشانہ دہشت گردوں سے لڑے۔

معروف عربی اخبار الشرف الاوسط نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ ایران کے دوران یہ تجویز ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کے سربراہ نے تہران میں ملاقات کے موقع پر دی۔ جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان میں ’’بسیج‘‘ جس کا مکمل نام ’’سازمان بسیج مستضعفین‘‘ ہے کی طرز پر ایک عوامی فورس بنائی جائے جو پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں سے نبرد آزما ہو سکیں۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ اقدام شام اور عراق میں کامیاب رہا ہے اس دوران انہوں نے امریکہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے استحکام کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک گزشتہ چار دہائیوں سے دشمنانہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو اپنے دفاعی اور عوامی فورسز کے تجربات منتقل کرنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب اخبار کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’سپاہ‘‘ کے مطابق زمینی افواج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو آگاہ کیا کہ مستقبل میں شام اور عراق میں مسلسل شکست کے بعد داعش کے جنگجو بڑی تعداد میں پاکستانی سرحدی علاقوں میں پناہ لے سکتے ہیں جس کے لیے پہلے سے پیش قدمی کر لینا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…