سعید اجمل کی واپسی،بڑا سرپرائز دیدیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانا مسئلہ تو ہے لیکن اسلام آباد یونائیٹڈاس کے لئے پوری کوشش کرے گی، غیر ملکی کھلاڑیوں کے آنے سے ہی ملکی کرکٹ آہستہ آہستہ بحال ہوگی، اسپاٹ فکسنگ کو کرکٹ سے ختم کرنا آسان نہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹڈ کے سی ای او علی نقوی، ہیڈ کوچ ڈین جونز اور ٹیم کے گرو اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اعلان کیا کہ سعید اجمل اب اسلام آباد ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ رومان رئیس وائس کپتان ہوں گے۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے سی ای او علی نقوی کا کہنا تھا

کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان لانا کچھ آسان نہیں ہوگا، یہ بہت آہستہ آہستہ مکمل ہونے والا عمل ہے۔وقار یونس نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کو جڑ سے ختم کرنا بہت مشکل ہے لیکن وہ پوری کوشش کریں گے کہ اپنے کھلاڑیوں کی نا صرف باؤلنگ بہتر کریں بلکہ انہیں اسپاٹ فکسنگ سے بچنے کے بھی طریقے سمجھائیں۔ پاکستان سپر لیگ تھریمیں 501 کھلاڑی 6 ٹیموں کے لئے دستیاب ہوں گے۔ اسلام آباد یونائٹڈ کا کہنا ہے کہ شکست کا بدلہ لینے کے لیے ڈرافٹنگ میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے امتزاج سے متوازن ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے جو اچھی پرفارمنس دکھا سکیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…