خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان،کھلبلی مچ گئی،پیپلزپارٹی بھی میدان میں کود پڑی

5  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے قومی اتفاق رائے کی صورت میں خیبر پختونخواہ اسمبلی قبل ازوقت تحلیل کرنے کی پیشکش کر تے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسمبلیاں تحلیل کرکے ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں،ہم چاہتے ہیں حلقہ بندی بل پرمزید غور ہونا چاہیے اور یہ بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آئے لیکن ہم کسی صورت حلقہ بندی بل کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر قبول نہیں کریں گے

جبکہ پیپلزپارٹی نے پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کر نے کی تجویزکی مخالفت کر تے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قطعی طور پر سندھ اسمبلی قبل از وقت تحلیل نہیں کر ے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری رائے ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں توڑنے پر اتفاق کیا جائے اگر تمام فریق متفق ہوں تو تحریک انصاف بھی خیبرپختونخواہ اسمبلی قبل از وقت توڑنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی روح مردم شماری میں نہیں بلکہ انتخابات ہے کسی ترمیم کے انتظار میں انتخابات میں تاخیر ہرگز قبول نہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ حلقہ بندی بل پر مزید غور ہونا چاہیے اور یہ بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آئے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دس سال سے مردم شماری تاخیر کاشکار ہے کیا حکومت سور ہی تھی ۔جبکہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کر نے کی تجویزکو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبل از و قت انتخابات اور نہ ہی تاخیر کے حامی ہیں ۔ مرکزی سیکرٹری چوہدری منظور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام کی مخالفت کرے گی ،پیپلز پارٹی چاہتی ہے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں ۔ مردم شماری کیوجہ سے حلقہ بندیوں کی آڑ میں انتخابات کی بھی سخت سے مخالفت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قطعی طور پر سندھ اسمبلی قبل از وقت تحلیل نہیں کر ے گی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…