تیسری شادی، عمران خان نے سرپرائز دیدیا

31  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی) جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فریقین کو سننے کے بعد اور شکایت گزار (پاکستان تحریک انصاف ) کی طرف سے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبر کی شکایت کو واپس لینے کی استدعا پر پیمرا کا حکم خارج کر دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کی طرف سے نجی ٹی وی چینل کے خلاف

شکایت واپس لینے کی درخواست پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا ’چینل 24‘ پر 5لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ خارج کر دیا ۔ پیمرا نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی سے منسوب غلط رپورٹ نشر کر نے پر ٹی وی چینل کو جرمانہ اداکرنے کا حکم دیا تھا۔ مذکورہ رپورٹ میں عمران خان کے ایک خاتون سے مبینہ تعلقات کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے مذکورہ رپورٹ نشر ہونے پر پیمرا سے ٹی وی چینل کے خلاف شکایت دائر کی تھی ۔ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس نے 41ویں اجلاس میں ضابطہ کی کاروائی کے بعد غلط رپورٹ نشر کرنے کی پاداش میں ٹی وی چینل پر 5لاکھ روپے جرمانہ کی سفارش کی جسے مجاز اتھارٹی نے منظور کرتے ہوئے ٹی وی چینل انتظامیہ کو مقررہ مدت میں جرمانہ کی رقم جمع کروانے کا حکم دیا تاہم چینل انتظامیہ نے پیمرا کا مذکورہ حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

تیسری شادی سے متعلق خبر کی شکایت واپس لینے کے بعدخبر حقیقت پر مبنی ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور دعویٰ کیاجارہاہے کہ عمران خان تیسری شادی کرچکے ہیں اسی وجہ سے نجی ٹی وی چینل کے ڈٹ جانے پر تحریک انصاف نے مقدمہ آگے بڑھانے سے گریز کیا ہے اور شکایت کی درخواست واپس لے لی ہے۔-جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فریقین کو سننے کے بعد اور شکایت گزار (پاکستان تحریک انصاف ) کی طرف سے شکایت کو واپس لینے کی استدعا پر پیمرا کا مذکورہ حکم خارج کر دیا ۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…