اسٹیبلشمنٹ ایک سوچ کا نام ہے جو ہر جگہ موجود ہو سکتی ہے، ادارے کسی کی ترجمانی کے محتاج نہیں‘ رانا ثنا اللہ

24  اکتوبر‬‮  2017

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ایک سوچ کا نام ہے جو ہر جگہ موجود ہو سکتی ہے، ادارے کسی کی ترجمانی کے محتاج نہیں، عمران خان، طاہرالقادری اور شیخ رشید اداروں کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں

انہیں تحریری طور پر منع کرنا ہوگا،پنڈی کے شیطان نے کھانے کی دعوت پر اراکین کے اکٹھے ہونے کو فارورڈ بلاک کانام دیدیا۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ مخالفین گلیاں دے کر سیاست میں اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں لیکن نواز شریف پر جتنے الزام لگائے گئے اللہ تعالی نے انہیں اتنی ہی زیادہ عزت دی۔ اعتزازاحسن اور شیخ رشید نے بدزبانی میں ریکار ڈبنائے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی خواہش رکھنے والوں کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملے گا ۔پنڈی کے شیطان نے کہا کہ لاہور میں 40 لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں، کھانے کی دعوت پر اکٹھے ہونے کو فارو رڈ بلاک کہہ دیا گیا ۔(ن) لیگ لیگ آج بھی نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں لوٹوں اور فارورڈ بلاک کی کوئی گنجائش نہیں، جو مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر جائے گا اس کا اپنے حلقے میں رہنا بھی مشکل ہوجائے گا،(ن) لیگ میں لوٹوں کی کوئی

گنجائش نہیں، میڈیا نے لوگوں کو بہت باشعور بنا دیا ہے۔ 2018 کے انتخابات میں عوام کی طاقت سے کامیاب ہو کر دکھائیں گے، نوازشریف ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ ایک سوچ کا نام ہے، جو ہر جگہ موجود ہو سکتی ہے، ادارے کسی کی ترجمانی

کے محتاج نہیں،عمران خان، طاہرالقادری اور شیخ رشید اداروں کے خود ساختہ ترجمان بنے ہیں انہیں تحریری طور پر منع کرنا ہوگا۔انہوںنے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں، اللہ تعالی انہیں جلد از جلد صحت یاب کرے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…