احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کے معاملے کاڈراپ سین،حیرت انگیز فیصلہ ہوگیا

18  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کمرہ عدالت میں جگہ کی کمی کی وجہ سے عدالت میں آنے والے افراد کی تعداد 50 مقرر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فہرست مانگ لی بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں احتساب عدالت کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کمرہ عدالت میں جگہ بہت کم ہے، 50 افراد کمرہ عدالت میں آسکتے ہیں، سکیورٹی امور کی وجہ سے

وکلاء، نیب حکام، ملزمان اور میڈیا نمائندگان کی لسٹ عدالت میں جمع کرائی جائے اور انہیں آنے کی اجازت دی جائے۔احتساب عدالت کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق نیب 9افراد کو ساتھ لے آئے، 15 افراد ملزمان کے ساتھ آ سکتے ہیں، ان افراد میں وکلا بھی شامل ہوں گے، 15میڈیا نمائندگان کمرہ عدالت آ سکیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی وکلا کے ساتھ نا خوشگوار واقعہ پیش آ چکا ہے اس لئے وکلا کے نام دے دیں کہ یہ وکلا آئیں گے، خط کے مطابق وکلا تشدد واقعے کی انکوائری رپورٹ بھی جلد آ جائے گی۔ دوسری جانب وزیر مملکت طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری نے احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کے معاملے پر وکلا اور وفاقی پولیس کے درمیان صلح کرادی جس کے بعد پولیس کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست بھی واپس لے لی گئی ہے اور پولیس کے تین افسروں کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس بھی رکوا دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں وکلا اور پولیس کے اعلیٰ افسران اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسر کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بطور ثالث کردار ادا کیا ہے جس کے بعد وکلاء اور پولیس کے مابین صلح ہو گئی ہے اور ایک دوسرے کے خلاف قانونی کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…