دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابی ،پاکستان کا بڑا دشمن اور ہزاروں بیگناہوں کا قاتل عمر خالد خراسانی ہلاک کر دیا گیا

18  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا سربراہ عمر خالد خراسانی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق افغان حدود میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا سربراہ عمر خالد خراسانی ہلاک ہو گیا ہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے رپورٹ کے مطابق عمر خالد خراسانی افغان حدود میں ڈرون حملے میں شدید زخمی ہو اتھا جسے نارئیے کنڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے اب اس کی ہلاکت کی خبرکی تصدیق کی جا رہی ہے۔ عمر خالد خراسانی کی ہلاکت

کے بعد عثمان منظور حافظ اللہ کو نیا سربراہ بنانے کا امکان ہے ۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابقعمر خالد خراسانی کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے ۔ عمر خالد خراسانی سے متعلق کالعدم جماعت الاحرار کے پاک فوج کے سامنے سرنڈر ہونے والے ترجمان احسان اللہ احسان نے بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر خالد خراسانی پاکستان میں اے پی ایس سانحہ سمیت متعدد بڑی دہشتگرد کارروائیوں کا حکم دے چکا تھا جبکہ اسرائیل اور بھارت سے پاکستان کے خلاف مدد لینے کا بھی کھلم کھلا اعلان کرتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…