سابق امریکی صدر بل کلنٹن کیساتھ معاشقے سے شہرت حاصل کرنیوالی میونکا لیونسکی سے تو آپ واقف ہی ہونگے ، اتنے عرصے بعدایک مرتبہ پھر ایسا کام کر دیا کہ دنیا بھر میں دھوم مچا دی

13  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ معاشقے سے شہرت حاصل کرنے والی میونکا لیونسکی ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی متحرک نظر آرہی ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بدکلامی اور دوسروں

پر اپنی دھونس جمانے جیسے رویوں کے خلاف مہم کا آغاز کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ 44سالہ مونیکا لیونسکی نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آپ انٹرنیٹ کی اوٹ سے جو مغلظات بک سکتے ہیں اگر وہی کچھ آپ لوگوں کے روبرو آ کر کریں تو آپ کے ساتھ کیا سلوک ہو۔ اس ویڈیو میں کچھ لوگ یونہی راہ چلتے، ریستورانوں میں اور سڑک کنارے بیٹھے لوگوں سے وہی فقرے بولتے ہیں جو سوشل میڈیا کے بدزبان بولتے ہیں۔ اورپھر مخاطب کا ردعمل دیدنی ہوتا ہے۔اس ویڈیو سے سوشل میڈیا کے بدزبان لوگوں کو یہ سبق ملتا ہے کہ وہ بزدل شناخت چھپا کر دوسروں کو جو فقرے بولتے ہیں اگر وہی فقرے ان کے سامنے بولنے کی جرأت کریں تو اپنے عوارض سلامت لیے واپس نہ جا سکیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی اس رپورٹ کے مطابق مونیکا شاید پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے اس سماجی برائی کے خلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کیا ہے جس کا شکار آج دنیا کا ہر وہ شخص ہو رہا ہے جو انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…