نوازشریف کب پاکستان واپس آئیں گے؟اعلان کردیاگیا

6  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ آئین اور قانون کے مطابق قائد حزب اقتدار اور قائد حزب اختلاف چےئرمین نیب کیلئے جس نام پر متفق ہو اسے سب کو تسلیم کرنا چاہیے ، احتساب کا طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے صرف شریف فیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے آئین اورقانون کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا ہے ۔

نوازشریف کے خلاف انتقامی کیس چل رہا ہے اس کے باوجود نوازشریف قانون کے احترام میں نیب کے سامنے پیش ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ کی تیماداری کیلئے لندن گئے ہیں اور ان کی صحت یابی کے بعد وطن واپس آجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں اوئے توئے کی سیاست شروع ہوچکی ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر کسی کو چور کہا جائے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سب لوگ الزام لگانے والے کو ہی چور سمجھ رہے ہوں ۔انہوں نے کہاکہ آفتاب سلطان کا 30سے 35کا کیرےئرہے اور وہ ایک عمدہ آفیسر ہیں ۔انہوں نے آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں ۔ چےئرمین نیب کیلئے جتنے بھی نام پیش کئے گئے ہیں سب قابل احترام ہیں ایسا نہیں ہوناچاہیے کہ ذاتی سوچ کی بنیاد پر کسی کے خلاف الزامات پر مبنی گفتگوشروع کردی جائے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ایک فرد کو گرانے کیلئے اورٹارگٹ کرنے کیلئے کچھ لوگوں نے نہ آئین ، نہ قانون ، جمہوریت اور نہ اداروں کا احترام کیا اوریہ صورت حال قابل مذمت ہے ۔ عوام نے اس ایکسر سائز کو لاہور کے ضمنی انتخاب میں مسترد کیا ہے اور آئندہ بھی مسترد کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…