سہیل خان کی عدم دستیابی میں بیک اپ بولرز کو تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی

13  اپریل‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) انجریز سے گھبرائے پی سی بی نے بیک اپ میں موجود بولرز کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کردی، کسی بھی پیسر کو سیریز کے دوران مسئلہ ہوا تو بلاول بھٹی، انور علی یا محمد طلحہ کو بھجوایا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ سے قبل پاکستان انجریز کی وجہ سے بمشکل اسکواڈ پورا کرپایا تھا، اس بار بھی دو مہرے کھسک چکے،پہلے صہیب مقصود اور اب سہیل خان بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،گذشتہ روز ملنے والی اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پیسر کو تربیتی کیمپ کے دوران کمر کی تکلیف ہوئی، ایم آر آئی اسکین کے بعد انھیں دو سے تین ہفتے ڈاکٹر کی زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، سلیکشن کمیٹی کے ممبران سے مشاورت اور چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد ان کی جگہ فاسٹ بولر جنید خان کو ایک روزہ میچز کی سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سہیل خان ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل تھے اور انھوں نے 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بھی پیسر کے دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہونے کی تصدیق کی،انھوں نے کہاکہ سہیل خان کی غیریقینی فٹنس کے باعث جنید خان کو ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ انجری کس حد تک سنگین نوعیت کی ہے لیکن فی الحال انھیں دوہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، واضح رہے کہ جنید خان پہلے ہی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں، پیسر گھٹنے اور ران کی انجری کے باعث اکتوبر سے پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکے تاہم بحالی کے عمل سے گزرنے کے بعد اب ان کی خدمات دستیاب ہیں، دوسری جانب انجریزکے خطرات محسوس کرتے ہوئے پی سی بی نے بیک اپ میں موجود بولرز کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کردی، کسی بھی پیسر کو سیریز کے دوران مسئلہ ہوا تو بلاول بھٹی، انور علی یا محمد طلحہ کو فوری طور پر بنگلہ دیش بھجوایا جاسکے گا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…