جرمن خاتون نے 65 سال کی عمر میں چاربچوں کو جنم دیا

13  اپریل‬‮  2015

برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی میں65سالہ سکول ٹیچر بیک وقت چار بچوں کو جنم دے کے منفرد ریکارڈ قائم کریں گی۔ بچوں کی پیدائش کے ساتھ ہی اینگریٹ چار بچوں کو جنم دینے والی عمر رسیدہ ترین خاتون بن جائیں گی۔ فی الوقت یہ ریکارڈ میرل فیوڈل کے پاس ہے جنہوں نے55برس کی عمر میں چار بچوں کو جنم دے کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اینگریٹ کے13بچے پہلے سے ہی ہیں اور اب مزید چار بچوں کی پیدائش کے سبب وہ میڈیا کی نگاہوں کا مرکز بن چکی ہیں۔ بڑی عمر کا ہونے کے سبب اینگریٹ کے جسم میں ماں بننے کی قدرتی صلاحیت ختم ہوچکی تھی تاہم انہوں نے ایگز اور سپرمز کے عطیئے کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ اینگریٹ رواں برس اپنے نوکری سے ریٹائر ہوجائیں گی اور نوکری سے فراغت کے بعد ان کے پاس وقت گزارنے کیلئے کچھ خاص مصروفیت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اینگریٹ کو اپنی صحت بھی بالکل ٹھیک محسوس ہوتی ہے، اسی لئے انہوں نے بچوں کا فیصلہ کیا تاہم جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ ان کے ہاں ایک دو نہیں بلکہ چار بچے جنم لیں گے تو وہ حیرت سے بے ہوش ہوتے ہوتے بچیں۔ ان کی معالج نے خطرہ ظاہر کیا تھا کہ وہ حمل کے ابتدائی مراحل پر ہی ابارشن کا سامنا کرسکتی ہیں تاہم فی الحال تک وہ اور ان کے بچے مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔ اینگریٹ کو امید سے ہوئے 21ہفتے گزر چکے ہیں۔
قبل ازیں اینگریٹ کو دس برس قبل اس وقت شہ سرخیوں میں جگہ دی گئی تھی جب انہوں نے55برس کی عمر میں اپنی بیٹی کو جنم دیا تھا۔ فی الوقت اینگریٹ کی سب سے بڑی اولاد44برس کی ہے اور ان کے یہ تیرہ بچے پانچ مختلف باپوں سے ہیں۔ بڑی عمر میں ماں بننے پر دیگر افراد کے تاثرات پر اینگریٹ کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کا حق حاصل ہے اور اس کیلئے دوسروں کی باتوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر میری صحت نے اجازت دی تو میں ممکن ہے کہ مستقبل میں مزید بچوں کی پیدائش کا فیصلہ بھی کروں۔ واضح رہے کہ فی الحال عمر رسیدہ ترین ماں ہونے کا اعزاز بھارت کی اومکاری پنوار کو حاصل ہے جو70برس کی عمر میں ماں بنیں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…