قومی کر کٹ ٹیم نئے قائد کی قیادت میں ڈھاکہ پہنچ گئی

13  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ2015 کے بعد پاکستانی قومی ٹیم نئے جذبے اور نئے خون کے ساتھ پہلی مرتبہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئی ،قومی ٹیم کراچی ائیر پورٹ سے ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوئی ۔پاک بنگلادیش دوطرفہ سیریز 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی پر مشتمل ہے جس کا آغاز 17 اپریل کو میرپورکے شیربنگلا اسٹیڈیم میں ایک روزہ میچ سے ہوگا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا،پاکستانی کرکٹ ٹیم نئے قائد اظہر علی کی قیادت میںبنگلہ دیش کے مدمقابل ہوں گے ،اظہر علی کو کپتانی کے فرائض ملنے کے بعد ان کا یہ پہلا میچ ہوگا۔روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے قائد اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے دورے میں ٹیم میں ایک نیاجذبہ نظرآئےگا، ورلڈ کپ کے بعد ٹیم میں نیا خون آچکا ہے اور دورے کے دوران ورلڈ کپ میں کی گئی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، ٹیم نے ٹریننگ کیمپ میں بہت اچھی پریکٹس کی لہذا گراو¿نڈ میں فیلڈنگ میں بھی نمایاں بہتری نظر آئی گی۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران سینئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی تاہم نوجوان کھلاڑی سینئرز کا خلا پر کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت پرمکمل بھروسہ ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…