جنگ شروع ہوگئی،ایران اورترکی کے لڑاکا طیارے حرکت میں،اہم اسلامی ملک پر حملہ کردیاگیا،بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات

25  ستمبر‬‮  2017

تہران/استنبول(این این آئی)ایران کی مسلح افواج نے عراق کے خود مختار علاقے کردستان میں آزادی ریفرینڈم کے انعقاد سے صرف ایک روز قبل اس کی سرحد کے نزدیک جنگی مشقیں شروع کردی ہیں اور ترکی نے یہ اطلاع دی ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق

میں کالعدم کرد علاحدگی پسند جماعت کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے ) کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی اطلاع کے مطابق مسلح افواج اوشنویح کے سرحدی علاقے میں فوجی مشقیں کررہی ہیں اور یہ عراق کے ساتھ 1980ء سے 1988ء تک لڑ ی گئی جنگ کے آغاز کی تاریخ پر ہر سال کی جاتی ہیں۔ جنگی مشقوں میں مسلح افواج کا توپ خانہ ، آرمرڈ اور فضائی یونٹس حصہ لے رہے ہیں۔اس سرحدی علاقے میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی شمالی عراق میں چھپنے والے اپنے ملک کے کرد جنگجو گروپوں کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ایرانی کرد جنگجوؤں نے بھی ترکی سے تعلق رکھنے والے کرد جنگجوؤں کی طرح عراق کے شمال میں واقع پہاڑی علاقوں میں اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ادھرترک فوج نے انقرہ میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس نے شمالی عراق میں کالعدم پی کے کے کے ٹھکانوں ،اس کے کمانڈروں کے زیر استعمال غاروں اور جنگی پوزیشنوں کو فضائی بمباری کر کے تباہ کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…