ملک بھرمیں2دن سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیاگیا

22  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں سرکاری طور پر دو تعطیلات کا اعلان کر دیاگیا۔یہ دو نوں تعطیلات 9محرم الحرام بروز ہفتہ30اور 10محرم الحرام بروز اتواریکم اکتوبر کو ہو ں گی۔واضح رہے کہ 22ستمبر کو نئے اسلامی سال 1439ہجری کا آغازہوا ہے۔دریں اثنائ سوشل میڈیا پر آئی جی سندھ کی جانب سے محرم کے

جلوسوں پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے دفتر سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کے سلسلے میں برآمد ہونے والے تمام روائتی جلوسوں/پرمٹ والے جلوسوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ کیا ہی اچھا ہوکہ کسی بھی رپورٹ کی اشاعت یا اسے چلانے سے قبل اسکی باقاعدہ تصدیق کو فرائض منصبی کا حصہ بنالیا جائے جوکہ عین صحافتی اقدار اور اصولوں کا اولین تقاضہ اور ترجیح ہے ۔دریں اثناء صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی زیر صدارت ماہ محرم الحرام میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی جیسے اقدامات کے قیام کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کے ہمراہ آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی، سندھ کے تمام ڈی آئی جیز،زونل ڈی آئی جیز کراچی،کمشنرز،اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور خان سیال کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ تمام مذھبی،سیاسی و سماجی جماعتوں کے جذبات و احساسات کا احترام کرتی ہے اور تمام عقائد کے ماننے والوں کو مقدم مانتی ہے .

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد تمام مذہبی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان کی موجودگی میں ایسا لائحہ عمل ترتیب دینا ہے جس کے تحت ماہ محرم میں تمام مکاتب فکر کے ماننے والوں کو کوئی پریشانی درپیش نہ آئے اور مجالس و عزارادی کے اجتماعات کی سیکورٹی مکمل محفوظ اور فول پروف بنائی جاسکے۔اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ کو ماہ محرم میں سندھ پولیس کی جانب سے کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر داخلہ سندھ نے بطور خاص اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کی عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیئے اور اس حوالے شرپسند،امن دشمن عناصر کی بیخ کنی کے عمل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے تمام مذھبی جماعتوں کو ماہ محرم میں مکمل تعاون اور سیکورٹی کی یقین دھانی بھی کروائی گئی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 21علماء کی ضلع قصور میں داخلے‘قیام اور تقاریر پر 3ماہ کیلئے پابندی لگا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے جن علماء پر ضلع قصور میں داخلے‘تقاریر اور قیام پر پابندی لگا ئی گئی ہے

ان میں مولانا گلفام حسین ہاشمی (ملتان)‘مولانا عبدالتوا ب چھروی (لاہور)‘مولانا عبدالعلیم یزدانی (جھنگ)‘مولانا منظور احمد (گوجرانوالہ)‘قاری عبدالحفیظ (فیصل آباد)‘ مولانا محمد الیاس گھمن (سرگودھا)‘ مولانا عمران حیدر کاظمی (بورے والا ضلع وہاڑی)‘ ملک شفقت رضا شفقت(لاہور)‘ذاکر علامہ حامد رضا (لاہور)‘سید احسا ن عسکری (چونگی امرسدھو لاہور)‘ملازم حسین ڈوگر (دنیا پور)‘مولانا مفتی ڈاکٹر محمد آصف اشرف جلالی (لاہور)‘مولانا مفتی خادم حسین رضوی (لاہور)‘سید باقر نجفی (کراچی)شامل ہیں جبکہ ضلع قصور کے رہائشی 7علماء و ذاکرین کے تقاریر پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں ذاکر علامہ ضیافت حسین شاہ (متا پولیس اسٹیشن راجہ جنگ)‘ذاکر غلام حیدر (دھالہ کلاں پولیس اسٹیشن کھڈیاں خاص)‘ذاکر علامہ ظفر حسین ترابی (گنیکے کوٹ رادھاکشن)‘ذاکر علی رضا جعفری (واں کھارا چھانگا مانگا)‘سید شرافت حسین (محلہ احمد نگر پتوکی)‘انتظار الحق معاویہ (جمبر کلاں تحصیل پتوکی)اورقاری منظور احمد شاکر (برج مہالم پتوکی)شامل ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…