وزیر خارجہ نااہلی کیس :جسٹس عامر فاروق کی لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش

21  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے سماعت کی دوران سماعت جسٹس عامر فاروق

نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں الیکشن لا اور آئینی نقطے اٹھائے گئے ہیں لہذا اس درخواست کی سماعت لارجر بینچ کریں بعدازاں چار صفحات پر مشتمل جاری حکم نامے میں جسٹس عامر فاروق کی جانب سے چیف جسٹس انور خان کاسی سے سفارش کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے حوالے سے عثمان ڈار کی جانب سے دائر درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دیئے جانے کے حوالے سے مناسب حکم نامہ جاری کریں جس کے بعد عدالت کے حکم پر درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو واپس بھیجو ا دی گئی۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ

آصف کا اقامہ سامنے آنے کے بعد ان کی نااہلی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…