”بلیو ویل“ کھیلنے والی پہلی پاکستانی لڑکی منظر عام پر، کس حال میں ہے؟ انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

17  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو گیمز جو کہ ذہنی تفریح کا باعث ہیں مگر کچھ ویڈیو گیمز ایسی ہیں جو کھیلنے سے خطرناک نتائج برآمد ہوتے ہیں ایسی ہی ایک گیم بلیو ویل نامی ہے جس نے دو سو سے زائد نوجوانوں کو موت کی نیند سلا چکی ہے اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس گیم سے متعلق بہت سی ہدایات جاری کی گئیں کہ اس گیم سے اجتناب کیا جائے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان میں اس گیم سے متاثرہ بچے کی خبر آئی تھی جو کراچی کا رہائشی تھا مگر اس کے بعد اب ایک اور بچی کی بارے میں بتایا گیا ہے کہ جو بلیو ویل گیم سے بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کی رہنے والی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلیو ویل گیم کھیلنے والے بچی کو تشویشناک حالت میں خیبر پختونخوا کے ایک ہسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اعزاز جمال کے مطابق بچی کو سکول میں اس کے ساتھیوں نے گیم کے بارے میں بتایا تھا جس کے بعد بچی نے بھی بلیو ویل نامی گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ یہ گیم کھیلنے کے بعد بچی کے رویے میں عجیب و غریب تبدیلیاں والدین نے محسوس کی جس کے بعد اس کے والدین نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا اور بتایا کہ بچی بلیو ویل نامی گیم سے متاثرہ ہے۔ ڈاکٹر اعزاز جمال نے بتایا کہ بچی میں ڈپریشن ہے اور ضروری علاج کے بعد اسے گھر بھیج دیا جائے گا۔ ‎اضع رہے کہ اب تک یہ گیم دو سو سے زائد نوجوانوں کو موت کی نیند سلا چکی ہے اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس گیم سے متعلق بہت سی ہدایات جاری کی گئیں کہ اس گیم سے اجتناب کیا جائے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…