ناروے دروازے بند کرنے کی بجائے مزید مہاجرین کو قبول کرے،یورپی یونین

17  ستمبر‬‮  2017

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے ناروے سے مزید مہاجرین کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے،جس کے بعد مہاجرین کے معاملے پر ناروے کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق شمالی یورپ کی چھوٹی ریاست ناروے جو پہلے ہی مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پریشان ہے اور اپنے ہاں مقیم تارکین وطن کے لیے نت نئی شرائط عائدکررہی ہے، یورپی یونین کے مطالبے سے مزید تشویش میں مبتلا

ہوگئی ہے۔یورپ یونین نے ناروے سے کہا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے مزید مہاجرین اپنے ملک میں قبول کرے،یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرین ڈیمٹریس آوراموپولوس نے اس بارے میں ایک خط کے ذریعے ناروے کی وزیربرائے امیگریشن سلوی لیستھاگ کو مطلع کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر) نے بھی خطے کے دیگر ممالک سے مزید چالیس ہزار مہاجرین کی آبادکاری کا مطالبہ کیاتھا۔یورپی کمشنربرائے مہاجرین نے اس حوالے سے مزیدکہا کہ وہ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین کے مطالبے کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں ،اسی لیے انھوں نے ناروے سمیت دیگر یورپی اور شینگن ممالک کو خط لکھاہے۔خط میں کہاگیا ہے کہ یورپی ممالک اپنے مہاجرین کے کوٹے کو بڑھائیں اور شمالی افریقا اور دیگر ممالک سے مہاجرین کو اپنے ہاں جگہ دیں۔خط میں ناروے سمیت دیگر یورپی ممالک سے کہاگیاہے کہ وہ انسانی جذبے کا مظاہرہ کریں اور ان مہاجرین کو لینے کے لیے تیار رہیں۔ناروے میں یورپی اور غیریورپی تارکین وطن بشمول ناروے میں پیدا ہونے والی ان کی اولادوں کی کل تعداد ا?ٹھ لاکھ سے زائد ہے اور یہ ملک کی کل آبادی کا سولہ فیصد ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…