پاکستان پر حملہ،امریکی وزیرخارجہ نے تشویشناک اعلان کردیا،خطرے کی گھنٹی بج گئی

24  اگست‬‮  2017

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے وزیرِ خارجہ ریکس ٹیلرسن نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان نے طالبان اور دیگر شدت پسند گروہوں کے ٹھکانے ختم نہ کیے تو امریکہ اس کے خلاف تادیبی کارروائی پر غور کرسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان نے افغان شدت پسندوں کو پناہ فراہم کرنا جاری رکھی تو امریکہ اس کی امداد بند کرنے اور اس سے نان۔نیٹو اتحادی کی حیثیت واپس لینے سمیت کئی دیگر اقدامات پر غور کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن، اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے لیکن اس کے لیے پاکستان کو اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے ہوں گے۔امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے جہاں بھی ہوں گے امریکہ انہیں نشانہ بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو تینوں ممالک کی ضرورت ہے اور پاکستان کو بھارت سے اپنے اندرونی مسائل بھلا کر پورے خطے کے امن وامان کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ دریں اثنا مریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرتا رہا تو وہ نان نیٹو اتحادی کی حیثیت کھو دیگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی پر میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ریکس ٹیلرسن نے کہاکہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان پر بھروسہ کم ہوتا جارہا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کر رہا ہے جہاں سے امریکی فوجیوں پر حملے اور افغانستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا تی ہے۔ریکس ٹیلرسن نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے والوں کو نوٹس پر رکھ لیا ہے اور صدر ٹرمپ کا موقف واضح ہے کہ جہاں دہشت گرد ہونگے تو امریکہ انہیں نشانہ بنائے گا

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…