نواز شریف انجام بھگتنے کیلئے کہاں جائیں گے؟ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو آخری جھٹکا دیدیا

23  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے حکومت کی جانب سے آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی کوششو ں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ختم نہیں ہو سکتے، نواز شریف کو منافق نہیں کہتا لیکن ان کی نیتوں میں فرق ہےاور اب یہ اس کا انجام بھگتنے جائیں گے، حکومت نواز شریف کو بچانے کے لیے ترمیم کرنا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی کسی

شخصیت کو بچانے کے لیے ایسا ہر گز نہیں کرے گی، امریکی صدر کو منہ توڑ جواب دینے پر چین کا شکر گزار ہوں،چین کے اس اقدام سے پاک چین دوستی مذید مستحکم ہو گی، آج پوری پاکستانی قوم میں چین کی محبت میں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی کوششو ں پراپنے ردعمل میں خورشید شاہ نے کہاکہ ن لیگ نے اٹھارویں ترمیم کے موقع پر آصف زرداری کو پھنسانے کے لیے ضیا الحق کی ترامیم کو ختم کرنے مخالفت کی تھی۔ خورشید شاہ اللہ کی قدرت ہے کہ وہ خود اس میں پھنس گئے۔ خورشید شاہ اللہ کہتا ہے میں سب کو بخش دونگا لیکن منافق کو نہیں بخشوں گا۔ خورشید شاہ میں نواز شریف کو منافق نہیں کہتا لیکن ان کی نیتوں میں فرق ہے۔ ہمارت وزارت خارجہ اس معاملے کو ہینڈل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ خورشید شاہ وزارت خارجہ کی اب کے مار کے دیکھا والی پالیسی ہے۔ اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نواز شریف کو بچانے کے لیے ترمیم کرنا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لیے ایسا ہر گز نہیں کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آرٹیکل 62 اور 63 ختم نہیں ہو سکتا۔ ان قوانین میں تبدیلی کا مقصد کسی کو بچانا ہے۔ خورشید شاہ اس طریقے سے آئین میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کو منہ توڑ جواب دینے پر میں بطور

اپوزیشن لیڈر چین کا شکر گزار ہوں۔ چین کے اس اقدام سے پاک چین دوستی مذید مستحکم ہو گی۔ خوشید شاہ نے کہاکہ آج پوری پاکستانی قوم میں چین کی محبت میں اضافہ ہوا ہے۔ نواز لیگ کو باسٹھ ترسٹھ یاد لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کہ ایک ملک بائیس کروڑ عوام کو دھمکیاں دے رہا ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پرویز رشید کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں ڈان لیکس کی رپوٹ پبلک کرنی چا ہئے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…