سندھ میں کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

23  اگست‬‮  2017

کراچی(این این آئی)سندھ میں کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیاہے۔نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ایڈیشنل اکائونٹ افسر مشتاق شیخ نے اربوں روپے کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سابق سیکرٹری مشتاق رئیسانی کے بعد سندھ کا سب سے بڑا اسکینڈل بے نقاب ہو گیاہے۔ نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ایڈیشنل اکائونٹ افسر مشتاق شیخ نے اربوں روپے کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیاہے۔ ہالا کا رہائشی اکائونٹس آفیسر مشتاق شیخ کروڑوں روپے زمین میں دفن کرتا تھا۔

27 بینک اکائونٹس رکھنے والے کے پاس 70کروڑ سے زائد رقم ،10 بنگلے،6 فلیٹس،درجنوں دکانیں، اور ساڑھے چار کلو سونے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔مبینہ کرپشن کی کمائی سے معمولی کلرک گریڈ 18 تک پہنچتے پہنچتے ارب پتی بن گیا۔ نیب کو ملزم کے رقم گنتے گنتے مہینوں لگ گئے۔ تحقیقات کے دوران علم ہو کہ 1996 میں سوزکی خیبر پر سفر کرنے والا آج 43 قیمتی گاڑیوں کا مالک بن چکا ہے۔مشتاق شیخ کی کراچی، حیدرآباد اور ہالا میں کروڑوں روپے کی زمینیں ہیں جس کے صرف ایک پلازہ میں ساڑھے 7کروڑ کی دکانیں موجود ہیں۔ مشتاق شیخ کے اس مبینہ ناجائز کمائی میں اہلیہ نثاربانو، بیٹیوں صفورا اور مریم شیخ جبکہ بیٹے ذوالقرنین اور معید شیخ نے بھی کروڑوں کی پراپرٹیز اور بینک اکائوئنٹس بنائے۔ نیب نے ایک طالبہ بیٹی کی آمدن سے زیادہ بینک ٹرانزکشنز کا ریکارڈ بھی حاصل کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…