امریکہ کے تمام دعوے غلط پاکستان نے اپنا سخت رد عمل دیدیا

23  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیتا اور امریکا غلط دعوے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ساتھ دے۔امریکی صدر کی افغان پالیسی پر دفتر خارجہ کے جاری ہونے والے عبوری بیان میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تفصیلی غور کیا گیا، 24 اگست

کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس کے بعد حکومت پاکستان کا تفصیلی ردعمل جاری کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی صدر کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں جن کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا چکا ہے، پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیتا، محفوظ پناہ گاہوں کے غلط دعوے کے بجائے امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ظلم کو سب سے زیادہ برداشت کیا، یہ مایوس کن ہے کہ امریکی پالیسی میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کیا گیا، دہشت گردی کا خطرہ ہم سب کو یکساں ہے، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے تاہم جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق رہے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے، افغانستان میں 17 سالہ فوجی ایکشن بھی ملک کو پرامن نہیں بنا پائے، مستقبل میں بھی فوجی ایکشن افغانستان میں امن نہیں لا پائے گا اور صرف افغانیوں کی قیادت میں سیاسی مذاکرات ہی افغانستان میں دیرپا امن لاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیثیت کمانڈر اِن چیف امریکی قوم سے اپنے پہلے رسمی خطاب میں افغانستان، پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…