جلد ہی ایک نہیں بلکہ دو بڑی کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان،نجم سیٹھی نے بڑی خوشخبری سنادی

15  اگست‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ورلڈ الیون کا دور پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کی کامیابی کی بنیاد پر سری لنکن کرکٹ ٹیم بھی ایک یا دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے پاکستان آئے گی۔نجم سیٹھی نے بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم آئندہ ایک دو روز میں پاکستان پہنچ رہی ہے جو ورلڈ الیون کے دور پاکستان کے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں پنجاب کی پولیس کے ساتھ کام کرے گی۔

یہ سکیورٹی ٹیم ورلڈ الیون کے دورے تک پاکستان میں ہی رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ کہ ورلڈ الیون کو آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں وہ لاہور میں اپنے چار روزہ قیام کے دوران تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ہمارے نزدیک ورلڈ الیون کے دورے کی کامیابی بڑی اہمیت رکھتی ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی جائے اور سکیورٹی کی صورتحال ٹھیک کی جائے تاکہ آہستہ آہستہ انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے شروع ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قدم کے طور پر پاکستان سپر لیگ کا فائنل مشکل حالات کے باوجود کامیابی سے کرایا گیا۔ اس فائنل کے موقع پر آئی سی سی کے چھ یا سات سکیورٹی ماہرین لاہور آئے تھے اور انہوں نے خود سکیورٹی کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ دی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ بات چیت کر کے ورلڈ الیون کو پاکستان لانا پاکستان کرکٹ بورڈ کا دوسرا اہم قدم ہے۔ ورلڈ الیون کے دورے سے قبل ایک انٹرنیشنل سکیورٹی کمپنی کی ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے جس میں متعدد ممالک کے ماہرین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوی ایشن( فیکا) کے نمائندے بھی پاکستان آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیکا کے نمائندوں کے پاکستان آنے اور سکیورٹی کلیئرنس رپورٹ دینے کے بعد سری لنکا کو سکیورٹی کے محض سرسری جائزے کی ضرورت رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورے سے ایک پاورفل سگنل جائے گا اور اسی کی بنیاد پر سری لنکا نے پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو یہ احساس دلایا گیا ہے کہ وہ بھی 30 سال تک دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور اس عرصے میں پاکستان نے ان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا اور پاکستانی ٹیم سری لنکا جاتی رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ بھی پاکستان کی مدد کریں۔ لہٰذا ان سے یہی طے پایا ہے کہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورے کے بعد سری لنکا کے ساتھ ایک یا دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز لاہور میں ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے کے بعد سے نہیں ہوئی ہے۔ اس دوران صرف زمبابوے کی کرکٹ ٹیم محدود اوورز کے میچز کھیلنے لاہور آچکی ہے تاہم ابھی تک کسی بڑی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…