نابلس ،اسرائیلی فوج نے حماس قائدین، کارکنوں سمیت تنظیم کے متعدد حامیوں کو گرفتار کرلیا

2  اگست‬‮  2017

نابلس (این این آئی) قابض اسرائیلی فوج نے شمال مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حماس کے قائدین، کارکنوں سمیت تنظیم کے متعدد حامیوں کو بلاامتیاز گرفتاری مہم کے دوران حراست میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزنماز فجر کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے شمالی نابلس کی عصیرہ نامی میونسپلٹی پر دھاوا بولا اور رکن فلسطینی مجلس قانون ساز حسنی البورینی سمیت

مناضل سعادہ، الشیخ خرار حمادنہ اور ادھم الشولی کو گرفتار کر لیا۔ تمام افراد اس سے پہلے بھی اسرائیلی جیل کاٹ چکے ہیں اور حال ہی میں رہا ہوئے تھے۔نابلس ہی کی شمال مشرقی بلدیہ طلورہ پر بھی اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا اور وہاں سے الشیخ عمر دراوشہ اور ریاض یوسف صلاحات نامی استاد کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی نابلس کی قریوت میونسپلٹی سے محمد طارق عودہ اور اسلام محمد مجلی عیسی کو گرفتار کر لیا۔اسرائیلی فوج نے جنوب مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے مختلف علاقوں میں بھی بدھ کی صبح ایسی ہی گرفتاریاں کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے علاقے وادی شاہین پر ہلہ بولا اور وہاں سے نوجوانوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد مالک سویلم اور بکر نواورہ کو گرفتار کر لیا۔ قابض فوج نے مصب محمد العمور نامی نوجوان کے تقوع میونسپلٹی میں واقع گھر پر چھاپے کے دوران اسے گرفتار کیا۔اسرائیلی فوج نے جنوبی نابلس کی قریوت میونسپلٹی سے محمد طارق عودہ اور اسلام محمد مجلی عیسی کو گرفتار کر لیا۔اسرائیلی فوج نے جنوب مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے مختلف علاقوں میں بھی بدھ کی صبح ایسی ہی گرفتاریاں کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے علاقے وادی شاہین پر ہلہ بولا اور وہاں سے نوجوانوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد مالک سویلم اور بکر نواورہ کو گرفتار کر لیا۔ قابض فوج نے مصب محمد العمور نامی نوجوان کے تقوع میونسپلٹی میں واقع گھر پر چھاپے کے دوران اسے گرفتار کیا

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…