ججز پانامہ کیس کافیصلہ لکھنے میں مصروف اور نواز شریف ماسٹر سٹروک کھیل گئے،پانامہ کا ہنگامہ ہی ٹھنڈا کر دیا

24  جولائی  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں پانامہ جے آئی ٹی کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ پانامہ کیس کا فیصلہ لکھنے میں مصروف ہے تو اسی دوران وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی نے آخری مراحلہ میں اپنے اہم کارڈ استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم کاغذات سپریم کورٹ میں جمع کرا دئیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اقامہ دستاویزکا

عدالت میں پیش ہونا کیس کا ٹرننگ پوائنٹ ہو سکتا ہے ۔ اقامہ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی تصدیق شدہ دستاویز نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ہفتہ کو وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد عدالت میں جمع کرائی تھی ۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہونے کے بعد شریف خاندان اور ان کے وکلا نے پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کے تحت اس بات کا انتظارکیا کہ عدالت جے آئی ٹی رپورٹ کے کس نکتے پر سب سے زیادہ توجہ اور وضاحت طلب کرتی ہے تاکہ اسی نکتے بارے حکمت عملی طے کی جائے اور جب عدالت نے بار بار اقامہ اور نواز شریف کی ایف زیڈ ای کمپنی میں ملازمت کے حوالے سے وضاحت طلب کی تو الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے تصدیق شدہ دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں جو کہ شریف خاندان کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے کہ جس نکتے پر سب سے زیادہ سوال اٹھیں گے اس کا ہی جواب دیا جائے گا۔قانونی ماہرین کے مطابق رجسٹرار کے ذریعے دستاویز عدالت میں کسی وقت بھی جمع کرائی جا سکتی ہے جس کے بعد کسی بھی فریق کی جانب سے پیش کی گئی دستاویز یا ثبوت کو فیصلے کا حصہ بنا لیا جاتاہے اورفیصلہ محفوظ ہونے کے بعد دوبارہ کسی دستاویز یا ثبوت پر بحث کم ہی ہوتی ہے اس طرح اب جمع کرائی گئی دستاویز پر مخالف فریق کے وکلاکو سوال اٹھانے کا موقع نہ ملنے کا قوی امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…