’’پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سے نکال دیں‘‘

13  جولائی  2017

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بھارتی شہری کو جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بھارتی شہری نے آئی سی سی کی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا کہ قومی وویمنز ٹیم کو عالمی کپ میں دعوت دینا ختم کر دیں جس پرآئی سی سی نے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کیاآپ کی مراد ان سے ہے۔اس جواب کا پاکستانی کرکٹ شائقین نے بھرپور لطف اٹھایا، آئی سی سی کے جواب کو10 ہزارلائک ملے۔تفصیلات کے مطا بق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ایک بھارتی کرکٹ شائق کے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم پر طنز کا منہ توڑ جواب دے دیا۔آئی سی سی کے فیس بک پوسٹ پر ایک بھارتی شائق نے کمنٹ کیا کہ قومی ٹیم کو عالمی کپ میں دعوت دینا ختم کردیں کیونکہ یہاس کی مستحق نہیں۔اس کے جواب میں آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی تصویر پوسٹ کردی جس کے ساتھ کمنٹ تھا کہ کیا آپ کی مراد ان سے ہے؟آئی سی سی کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور پاکستانی کرکٹ شائقین نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا۔اس خبر کو فائل کرتے وقت تک تقریبا 10 ہزار افراد آئی سی سی کے جواب کولائک کرچکے تھے۔خیال رہے کہ نوجوانوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں تجربہ کار بھارتی ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز سے شکست دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…