ویب سائٹ کے بعد فیس بک شہر بسانے کا اعلان

9  جولائی  2017

نیویارک(این این آئی)یہ کہا جاتا ہے کہ سوشل ویب سائٹس اور حقیقی دنیا میں بہت اور نمایاں فرق ہے، لیکن آئندہ چند برس میں اس خیال کو غلط ثابت کرنے کے لیے فیس بک نے حیران کن منصوبے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے ایک ایسا شہر بنانے کے اعلان کردیا، جو بلکل فیس بک ویب سائٹ جیسا سوشل اور آزاد ہوگا۔’فیس بک شہر‘ کی تعمیر کے لیے کمپنی نے 2015 میں

ہیڈ کوارٹر کے قریب 56 ایکڑ زمین حاصل کی تھی، جس پر اب خوابوں کا حقیقی شہر بنایا جائے گا۔اس شہر میں گھر، دکان، ہوٹلز، گفٹ شاپ، پارک، سیاحتی و تفریحی مقامات اور دیگر ایسی جگہیں بنائی جائیں گی، جو اس شہر کو فیس بک جیسا بنائیں گی۔اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر میں زیادہ تر فیس بک ملازمین ہی رہائش اختیار کرسکیں گے۔فیس بک کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے اس شہر میں 12 لاکھ 5 ہزار فٹ پر مبنی اسمارٹ سپر اسٹور بھی بنایا جائے گا، جہاں دوائیوں سے لے کر گھر کے برتن اور دیگر ضروریات کی چیزیں دستیاب ہوں گی۔فیس بک نے اپنے مستقبل کے شہر کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں بچوں کو گفتگو کرتے لوگوں کے درمیان سڑکوں پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ سڑک کنارے لوگ ہوٹل کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔فیس بک شہر میں پارکوں کے علاوہ ہر جگہ درخت دکھائی دیتے ہیں، جب کہ لوگوں کے ساتھ ان کے پالتو کتے اور دیگر جانور بھی ٹہلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔اس شہر میں زیادہ تر 225 یونٹ کے گھر تعمیر کیے جائیں گے، جو ملازمین کو اس وقت کے مارکیٹ ریٹ سے 15 فیصد رعایتی دام میں فراہم کیے جائیں گے۔فیس بک شہر کا پہلا حصہ 2021 تک مکمل ہوگا، جب کہ

اس شہر کے تمام منصوبوں کے ہر حصے کی تکمیل ہر 2 سال کے اندر ہوگی۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق مینلو پارک کے عقب میں بنائے جانے والے اس شہر کی منظوری تاحال انتظامیہ سے نہیں لے گئی، لیکن ادارے کو امید ہے کہ آئندہ 2 برس میں اس کی منظوری بھی لی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…