اظہرعلی کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

28  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اظہر علی کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کسینو اسکینڈل کا شکار معین خان کی جگہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح الحق صرف ٹیسٹ میچز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ اظہر علی نائب کپتان ہوں گے۔ اظہر علی کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ان کے نائب ہوں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کیخلاف مئی سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے محمد حفیظ، سعید اجمل اور جنید خان کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے جب کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو بنگلا دیش کے خلاف ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شعیب ملک، کامران اکمل اور عمر گل کو بنگلا دیش کیخلاف سیریز کے لئے بھی طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں آئر لینڈ کے خلاف انجرڈ ہونے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کی شرکت بھی مشکوک ہے۔شاہد آفریدی کی جانب سے ورلڈ کپ کے بعد کچھ آرام کے فیصلے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ سرفراز احمد کو بطور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کے طور پر گراو¿نڈ میں اتارا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…