تحریک انصاف میں مزید بڑے رہنمائوں کی شمولیت روکنے کےلئےن لیگ پیپلزپارٹی کو خفیہ طورپرسپورٹ کرے گی ،رپورٹ

6  جون‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نےاپنی قیادت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جارحانہ پالیسی پرتحریک انصاف کوٹارگٹ کرنے کےلئے حکمت عملی تیارکرلی ہے جس کے تحت مسلم لیگ (ن)پیپلزپارٹی کوخفیہ طورپرسپورٹ کرے گی ۔ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب میں پیپلزپارٹی اوردیگرسیاسی جماعتوں کوخیربادکہہ کرتحریک انصاف میں شامل ہونے والے اہم رہنمانذرمحمدگوندل ،

فردوش عاشق اعوان ،راجہ محمدریاض سمیت دیگرکے حوالے سے وائٹ پیپرشائع کرے گی۔نذرمحمدگوندل کے ای اوبی آئی سکینڈل کیونکہ نذرمحمدگوندل کے بھائی ظفرگوندل اس سکینڈل کے مرکزی کردارہیں اسی طرح فردوش عاشق اعوان کی وہ تقریریں بھی سامنے لائی جائیں گی جووہ گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف کےخلاف کرتی رہی ہیں جبکہ نذرمحمدگوندل اورانکے بھائی ذوالفقارگوندل کے انتخابی حلقوں میں ن لیگ لوٹوں کاجلوس بھی نکالے گی ۔ذرائع کے مطابق ن لیگ اپنی اس مہم کاآغاز کیانیاپاکستان یہ لوگ بنائیں گے ؟کےنعرے سے شروع کرے گی ،ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی کے جورہنماتحریک انصاف میں ابھی شامل ہونے والے ہیں ان کے گھروں کےباہرلوٹے بردارجلوس نکلالنے کےلئےپی پی پی کے کارکنوں کومکمل طورپرسپورٹ کیاجائے گااس مہم کامقصد پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی جماعت کےرہنمائوں کوتحریک انصاف میں جانےسے روکنامقصودہے ۔ذرائع کے مطابق اس مہم کے تحت تحریک انصاف کےباغی رہنمائوں اورگروپوں کوبھی عمران خان اورپارٹی میں شامل ہونے والے نئےرہنمائوں کےخلاف بھرپورطریقہ سے میڈیاکمپین کےلئے ن لیگ میڈیاسیل کے دواہم ترین افراد کوذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔ذرائع کےمطابق مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت اوردیگررہنماایک دوسرے پرتنقید اورسخت بیان بازی جاری رکھیں گے لیکن اندرون خانہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب میں پیپلزپارٹی کوہرقسم کی ممکنہ سپورٹ دیتی رہے گی جبکہ پیپلزپارٹی کی قیادت بھی پنجاب میں زیادہ وقت گزارے گی جبکہ ن لیگ سیکیورٹی فراہم کرے گی اوردونوں جماعتوں کے درمیان رابطے کےلئےایک سینیٹرکوذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…