نجم سیٹھی نے استعفیٰ دیدیا، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

5  جون‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اورپاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹوباڈی وپاکستان سپرلیگ کے چیرمین نے جیوٹی وی سے استعفی دیدیاہے ۔تفصیلات کے مطابق جنگ ،جیوگروپ کے انگریزی اخباردی نیوزکے ایڈیٹرانویسٹی گیشن انصارعباسی نے نجم سیٹھی کے حوالےسے جیونیوزکوالوداع کہنے کی خبردی کہ نجم سیٹھی نے جیونیوزسے استعفی دے دیاہے ،انصارعباسی کے ٹوئیٹرپیغام کی تصدیق کرتے ہوئے

دی نیوزکے صحافی احمدنورانی نے بھی نجم سیٹھی کے استعفے کی تصدیق کی ہے ۔احمدنورانی نے نجم سیٹھی کے استعفے کی وجوہات بھی بتادیں ۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹرپیغام میں کہاکہ جیونیوزانتظامیہ نے نجم سیٹھی کوکہاتھاکہ وہ کرکٹ بورڈکی ملازمت کریں یاپھرچینل پرپروگرام کریں اورنجم سیٹھی کودونوں کاموں میں سے ایک کام کرنے کاکہاگیاتھاجس پرنجم سیٹھی نے جیونیوزسے استعفی دیدیااورجیونیوزسے استعفے دیکر نجم سیٹھی نے فیصلہ کیاہےکہ وہ کرکٹ بورڈکی گورننگ باڈی کے چیرمین کے طو رپرکام کرنے کوترجیح دیں گے ۔احمدنورانی کے ٹوئٹ کے جواب میں ریڈیوپاکستان کے سابق ایم ڈی اوراب جیونیوزسے وابستہ صحافی مرتضی سولنگی نے بھی نجم سیٹھی کے استعفے کی تصدیق کی ہے اورساتھ ہی جیونیوزسے استعفے کی حقیقت بھی بتادی ہے کہ عام انتخابات میں جیونیوزکونجم سیٹھی کے پروگرام کےلئے ان سے زیادہ وقت درکارتھالیکن نجم سیٹھی اس پرراضی نہیں تھے اورانہوں نے جیونیوزکوالوداع کہہ دیا۔دوسری طرف یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ نجم سیٹھی کوپی سی بی کاچیرمین منتخب کرلیاجائے گاکیونکہ کرکٹ بورڈکی گورننگ باڈی اس حوالے ان کے بارے میں ایک قراردادبھی منظورکرچکی ہے ۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی جیونیوزپر’’آپس کی بات ‘‘پروگرام کرتے تھے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…