سعودی عرب میں کیا ہوا؟شیخ رشید نے وزیراعظم نوازشریف کے بارے میں سنگین دعویٰ کردیا

24  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے آئندہ وفاقی بجٹ میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں ان کی نااہلی کا ٹھپہ سپریم کورٹ کی بجائے جی ایچ کیو سے لگے تاہم جی ایچ کیو جمہوریت کے ساتھ ہے ، جے آئی ٹی پر تنقید کر کے شریف خاندان سپریم کورٹ سے ٹکرانے جارہا ہے ،

وزیراعظم سعودی عرب میں قوم کی عزت ڈبو آئے ہیں ،میں نے سوا سو دنوں میں حکومت جانے کا دعویٰ کیا تھا، اب 25دن کم کرتا ہوں ، پپو اب کی بار تین کتابوں میں فیل ہوگا ۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جس مزدور نے کرائے کے مکان میں رہنا ہے ، بجلی کا بل ادا کرنا ہے ، اس دور میں اس کی کم سے کم تنخواہ 25ہزار ہونی چاہیے ، مجھے سوشل میڈیا کا زیادہ نہیں پتہ تاہم یہ توپ بن چکا ہے ، حکومت دور دور تک گھبراہٹ کا شکار ہے ، میں نے سوا سو دنوں میں حکومت جانے کا دعویٰ کیا تھا، اب 25دن کم کرتا ہوں ، پپو اب کی بار تین کتابوں میں فیل ہوگا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شریف خاندان کی جے آئی ٹی پر تنقید سے لگتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے ٹکرانے جا رہے ہیں ، وزیراعظم نوازشریف چاہتے ہیں کہ ان کی نااہلی کا ٹھپہ سپریم کورٹ کی بجائے جی ایچ کیو سے لگے تاہم جی ایچ کیو ایسا کبھی نہیں کرے گا وہ جمہوریت کے ساتھ ہے ،حکومت اپنی مدت کم کرتی جا رہی ہے ، جے آئی ٹی کے ان ممبران پر تنقید کی گئی ہے جن پر سپریم کورٹ نے اعتماد کیا، جے آئی ٹی کے پیچھے سپریم کورٹ ہے اور سپریم کورٹ کے پیچھے 20کروڑ عوام اور تمام ادارے ہیں ، وزیراعظم نے سعودی عرب میں قوم کی عزت ڈبودی ، چاہتا ہوں کہ حکومت اپنا آخری بجٹ بھی پیش کر لے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…