شہری مری روڈ سیل پوائنٹ سے سبزیات کے بیج حاصل کر سکتے ہیں ،ترجمان زراعت

24  مارچ‬‮  2015

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں کچن گارڈننگ منصوبہ کے تحت موسم گرما کی مختلف 8 سبزیوں پر مشتمل سیڈ پیکٹس کی فروخت کا عمل جاری ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان بابر لطیف بلوچ کے مطابق راولپنڈی میں مری روڈپر بارانی یونیورسٹی کے باہر قائم سیل پوائنٹ سے بھی بیجوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد سبزیات کے بیجوں کے حصول میں بھرپور دلچسپی ظاہرکر رہی ہے ۔ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سبزیوں کے بیج مری روڈ پر قائم سیل پوائنٹ سے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے کے دوران حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق موسم گرما کی سبزیوں کے یہ بیج زرعی ماہرین کی سفارشات اور تحقیق کی روشنی میں تیار کئے گئے ہیں۔ کچن گارڈننگ کا منصوبہ صوبے میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہر طبقے کے افراد کچن گارڈننگ منصوبہ سے مستفید ہوں اور گھریلو پیمانے پر سبزیاں کاشت کرکے نہ صرف اپنی سبزیوں کی ضروریات کو پورا کریں ۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں کے پیکٹس کے حصول و رہنمائی کے لئے 051-2840377 اور 051-9292165 پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…