مسئلہ کشمیر،عالمی کمپنیوں نے بھارت کو جھٹکادیدیا،غیرمتوقع اعلان پر پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

22  مئی‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی)عالمی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مذہبی تنازعات بھارت میں غیر ملکی سرمایہ داری کیلئے خطرہ ہیں جس کے نتیجے میں اس کی معیشت غیر مستحکم ہو سکتی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 17کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی صف اول کی کمپنی جے پی مورگن نے رواں ماہ اپنی 8 دستاویزات میں مذہبی اور سرحدی تنازعات و بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کیلئے خطرناک قراردیا.

380ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے رکھنے والی ابردین اسیٹ منیجمنٹ کمپنی نے بھی امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو جمع کرائی گئی رپورٹس میں ان ہی خدشات کا اظہار کیا۔ایٹن وینس گریٹر انڈیا فنڈ ، میتھیوز انٹرنیشنل فنڈز، الپس فنڈز ، فرینلن ٹیمپ ٹیشن انٹرنیشنل ٹرسٹ ، گلوبل ایس فنڈ ز اور آئی شیئر ٹرسٹ ، آرتھر جے گالا گر اینڈ و اور از وے یپیٹل منیجمنٹ ٹرسٹ نے بھی مسئلہ کشمیر و دیگر تنازعات پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ ان کمپنیوں اور ٹرسٹس کے اعلی حکام کاکہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اور سرحدی تنازعات جاری ہیں جن میں پاکستان کے ساتھ کشمیر کا تنازع سب سے پرانا ہے ۔ اس کے علاوہ متعدد ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں بھی چل رہی ہیں۔ ان مسائل کو حل نہ کیا تو بھارتی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔عالمی کمپنیوں کے غیر متوقع انتباہ پر پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری طورپر استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔اس کے علاوہ متعدد ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں بھی چل رہی ہیں۔ ان مسائل کو حل نہ کیا تو بھارتی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔عالمی کمپنیوں کے غیر متوقع انتباہ پر پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری طورپر استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…