عمر اکمل کا تنازعہ،متبادل کون؟انضمام الحق نے اعلان کردیا

22  مئی‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تصدیق کی ہے کہ عمر اکمل فٹنس مسائل کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں شریک نہیں ہوسکیں گے، حارث سہیل اور عمر امین سے کسی ایک کو عمر اکمل کی جگہ چیمپینز ٹرافیکیلئے بھیجا جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر قومی ٹیم انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عمر اکمل پاکستان کپ سے قبل فٹ تھے

لیکن ٹیم مینجمنٹ ہر سیریز سے پہلے ہر کھلاڑی کا فٹنس ٹیسٹ لیتی ہے اور جب برمنگھم میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے لگائے کیمپ میں عمراکمل کا 2 بار ٹیسٹ لیا گیا تو وہ دونوں بار فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے اس لیے انہیں انگلینڈ سے وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمراکمل آسٹریلیا ٹور میں بھی فٹ نہیں تھے انہیں فٹنس پر توجہ دینا ہوگی۔انضمام الحق نے کہا کہ حارث سہیل اور عمر امین نے پاکستان کپ میں پرفارم کیا ہے ان کے نام سلیکشن کے لئے زیر غور ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو عمر اکمل کی جگہ چیمپینز ٹرافی کے لیے بھیجا جائے گا۔۔ایک نجی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق عمر اکمل جنھیں قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کی لئے فٹنس کو بنیاد بنا کر ٹیم سے ڈراپ کر دیا تھا،انھیں ٹیم مینجمنٹ نے برمنگھم میں فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہو نے کی رپورٹ پیش کی ہے۔اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد اب اس بات کی بازگشت ہے کہ کوچ مکی آرتھر یہ فیصلہ کرینگے ،آیا عمر اکمل چیمپئنز ٹرافی کے دوران ٹیم کیساتھ رہ بھی سکتے ہیں یا نہیں۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن بھی عمر اکمل کی فٹنس پر تحفظات رکھتے ہیں ،حیران کن امر یہ ہے کہ 17مئی سے برمنگھم میں شروع ہونے والے قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں مڈل آرڈر بیٹس مین کو نیٹ پر بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔

بیٹنگ نہ ملنے کا واضح مطلب ہے کہ کوچ مکی آرتھر چیمپئنز ٹرافی میں عمر اکمل کی سلیکشن پر قومی سلیکشن کمیٹی سے متفق نہیں ۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر عمر اکمل فٹنس میں مکمل طور پر پورے نہیں اترتے تو انھیں کس بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔اب عمر اکمل کی فٹنس کا پرچہ آوٹ ہو چکا ہے،دیکھیں نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…