’’مولا جٹ تے نوری نت‘‘ وسیم اکرم اور شعیب اختر کے نئے روپ نے سب کو حیران کر دیا

16  مئی‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان کے دو عظیم فاسٹ بالرز وسیم اکرم اور شعیب اختر کے نئے روپ نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وسیم اورشعیب لالی ووڈ کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ’’مولا جٹ‘‘کے دو کرداروں مولا جٹ اور نوری نت کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔دونوں کرکٹرز کی ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کھیل کے میدان سے دوری کے بعد اگر وہ اداکاری کا شعبہ اختیار کریں تو کرکٹ جیسی شہرت انہیں یہاں بھی مل سکتی ہے۔

اے ون پرفارمنس کے ساتھ دونوں کا گیٹ اپ بھی بہترین ہے جو مرحوم سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی یاد دلاتا ہے۔ویڈیو کے آغاز میں شعیب اختر جو مولا جٹ (سلطان راہی )بنے ہیں، بڑے ڈرامائی انداز میں کہتے ہیں کہ ’’اوئے عقل دیے انے تے کناں دے کچے نئیں چل سکدے‘‘۔ (عقل کے اندھے اور کانوں کے کچے نہیں چل سکتے)۔جواب میں نوری نتھ (مصطفیٰ قریشی) کے مشہور زمانہ انداز کی ہو بہو کاپی کرتے ہوئے وسیم اکرم کہتے ہیں کہ’’مولیا، نواں آیاں اے سوہنیا‘‘؟۔ جو دیکھنے والوں کو بیساختہ ہنسنے پر مجبور کردیتا ہے۔واضح رہے کہ فلم مولاجٹ سال 1979 میں ریلیز ہوئی تھی۔ مولاجٹ کا کردار مرحوم سلطان راہی جبکہ نوری نتھ کا کردار اداکار مصطفیٰ قیریشی نے نبھایا تھا۔ ہدایتکاریونس ملک کی یہ فلم لاہورکے گلستان سینما میں مسلسل 130 ہفتے چلی جبکہ تک اوّلین نمائش کے دوران مجموعی طور پر 310 ہفتوں تک چلی۔فلم کی نمائش کامیابی سے جاری تھی کہ آخر میں ولن نوری نتھ کے اپنی ہی ٹانگ کاٹنیکے پرتشدد منظر پراعتراض کے باعث اس پر پابندی عائد کردی گئی۔ ورنہ مولا جٹ بھارتی فلم ’شعلے‘کا مسسل 5 سال چلنے کا ریکارڈ توڑسکتی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…