وزیراعظم استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟اعتزاز احسن کا حیرت انگیز دعویٰ،وجہ بھی بیان کردی

1  مئی‬‮  2017

اسلام آباد( آئی این پی )سینیٹ میں قائدحزب اختلاف اورپیپلزپارٹی کے سینئررہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے درست کہا ٹوئیٹس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کی ڈان لیکس پر ٹویٹ غلط ہے اور میرے بیان پر بھی ٹویٹ غیر ضروری تھا، مسلم لیگ (ن) سرکاری ملازمین کو سیاست میں ملوث کرتی ہے ، کسی وزارت کے ترجمان کا کام نہیں کہ وہ سیاسی بیان دے ،

وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے درست کہا ٹوئٹس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، جنرل آصف غفور کی ڈان لیکس پر ٹویٹ غلط ہے اور میرے بیان پر بھی ٹویٹ غیر ضروری تھا،مسلم لیگ (ن) سرکاری ملازمین کو سیاست میں ملوث کرتی ہے ،کسی وزارت کے ترجمان کا کام نہیں کہ وہ سیاسی بیان دے ۔انہوں نے کہا کہ راؤ تحسین کے خلاف ایکشن غلط ہے ،وزیراطلاعات اور پی آئی او کے خلاف بھی الزام غلط ہے ، وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ ان کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں ایسا نمائندہ نہیں ہے کہ وہ اس کو منتخب کریں ۔

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ اور ڈان لیک حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہوں گی ‘نوازشر یف سیاسی شہید ہونا چاہیے اس لیے(ن) لیگی پاک افواج کو بھی آنکھیں دکھا رہے ہیں ‘ (ن) لیگی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے قوم انکو مزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ‘پیپلزپارٹی لاہور سمیت پورے پنجاب میں جلسے کر یگی ۔ اعتزاز احسن نے کہا نوازشر یف پورے ملک میں ون مین پالیسی اور حکمرانی چاہتے ہیں مگران کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور اس میں کوئی اب شک نہیں کہ (ن) لیگی حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور پانامہ کے بعد اب ڈان لیک کا معاملہ بھی حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی خواہش ہے وہ سیاسی شہید ہو جائے اس لیے (ن) لیگ کے مر کزی وزراء پاک افواج کو آنکھیں دکھا رہے ہیں اور ڈان لیک بھی حکمرانوں کی اصل سوچ قوم کے سامنے آچکی ہے ۔ا سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ،ڈان لیکس کے حوالے سے تحقیقات کی مکمل رپورٹ قوم کے سامنے آنی چاہیے ، لوڈ شیڈنگ پر ہمارے دور میں تو مینار پاکستان پر کیمپ لگائے گئے اور آج ہم باہر نکلے ہیں تو دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ۔ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت کے حالیہ اقدام سے بہت سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…