ڈان لیکس،کیا ہونیوالا ہے؟اعتزاز احسن نے خطرناک اشارہ دیدیا

30  اپریل‬‮  2017

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ،ڈان لیکس کے حوالے سے تحقیقات کی مکمل رپورٹ قوم کے سامنے آنی چاہیے ، لوڈ شیڈنگ پر ہمارے دور میں تو مینار پاکستان پر کیمپ لگائے گئے اور آج ہم باہر نکلے ہیں تو دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت کے حالیہ اقدام سے بہت سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اپنے اعلا ن کے مطابق ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ کو پبلک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والوں نے صرف جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اصل میں یہ آمرانہ ذہنیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ (ن) لیگ کی قیادت اپنے پاؤں پر خود کلہاری مارنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی اور سب کچھ قوم کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور عوام کو درپیش مسائل کے خلاف سڑکوں پر رہ کر آواز بلند کریں گے ۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کوئی بعید نہیں شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی ہوگی کیونکہ سیاسی مخالفین کو خریدنا (ن)لیگ کا وطیرہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ماضی میں بھی سیاسی مخالفین کو خریدتے رہے ہیں.انہوں نے کہاکہ  کوئی بعید نہیں ان لوگوں نے عمران خان کو بھی پیشکش کی ہو ۔اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کسی مصلحت کے تحت پیشکش کرنے والے کا نام نہیں لے رہےعمران خان کسی مصلحت کے تحت پیشکش کرنے والے کا نام نہیں لے رہے لیکن اگر یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا تو پھر عمران خان کو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔ پاناما کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی ہے  ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…